تلاش:

   تازہ ترین خبریں  
 
 ہمیں فالو کریں 
میجر کلائنٹس  
 
Co Registration #: 0027821
NTN #: 0657139-5
Symbol of the Co: PAKD
خبریں
حج قرعہ اندازی 2017

پی ڈی ایل انتظامیہ حج سکیم کی قرعہ اندازی جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہی ہے۔  لکی ڈرا تقریب ہیڈ آفس میں 21 اپریل 2017 کی صبح منعقد ہوئی  جس میں مندرجہ ذیل سٹاف ممبرز پاک ڈیٹا کام کے تحت اس سال حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

کیٹگری نمبر1. محمد مزمل اعوان (اسسٹنٹ مینیجر فنانس)

کیٹگری نمبر2. محمد سعید (اسسٹنٹ ایڈمن)


 
دبئی میں بی ٹی ریسیلر ایگریمنٹ، مارچ 2017

T (برٹش ٹیلی کام) کے ساتھ BT دبئی میں باہمی تعاون اور اشتراک کار کے منصوبے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاک ڈیٹا کام لمیٹڈیہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے کہ وہ   BT کی درج ذیل مصنوعات میں بطور ری سیلر اپنی خدمات انجام دے گا۔  

BT Compute Cloud Computing Solutions (IAAS, PAAS, SAAS)

BT One (Audio & Video Conferencing Solutions)

BT Connect (Global MPLS/IPLC, HPVN, WebVPN)

BT Assure  (Cyber Security)

BT Contact (Inbound/Outbound Contact Center) 


 
پاک ڈیٹا کام کی ٹاپ مینیجمنٹ میں تبدیلیاں

سید ابرار حسین صاحب کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو  اور مس فرحت منصور صاحبہ کو نئی کمپنی سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے تین امیدوار ڈائریکٹرز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی طرف سے منعقدہ  غیر معمولی جنرل میٹنگ میں کی گئی جو کہ 21 دسمبر 2016 کو کمپنی کے رجسٹرڈ آفس  واقع ٹی ایف کمپلیکس جی نائن فور اسلام آباد میں انعقاد پذیر ہوئی۔

اس میٹنگ میں سید ابرار حسین، مس امینہ سہیل اور مسٹر حارث محمود چوہدری کو پی ڈی ایل بورڈ کے نئے ڈائریکٹرز کے طور پرتعینات کیا گیا۔


 
دنیا کا اونچا ترین اے ٹی ایم پی ڈی ایل کے اشتر

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ دنیا کے بلند ترین درہ خنجراب میں پاک چائنہ بارڈر پر  نیشنل بینک آف پاکستان کے تحت سیٹلائیٹ کے ذریعے مواصلاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنا کر  ATM مشین نصب کر دی گئی ہے۔

یہ ATM سطح سمندر سے 4693 میٹر (15397 فٹ) بلندی پر نصب کیا گیا ہے، جس سے یہ دنیا بھر میں بلند ترین ATM بن گیا ہے جس سے بلنداے ٹی ایم دنیا بھر میں کسی بھی جگہ نصب نہیں کیا جا سکا۔

پاک ڈیٹا کام کا i-direct  سیٹلائیٹ لنک اس دورافتادہ علاقے میں نہایت قابل اعتبار اور پائیدار ثابت ہوچکا ہے، یہ علاقہ جو کہ سی پیک CPEC  کا  داخلی دروازہ بھی ہے اوریہیں سے پاکستان میں ٹریفک کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

جب سے پی ڈی ایل کے اس سیٹلائیٹ لنک اور ATM  مشین کا باضابطہ آغاز ہوا ہے تب سے پی ڈی ایل کی خدمات کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، اور تقریباً ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں۔ اس کٹھن اور مشکلات سے پر علاقے میں اس رابطے کو زندہ رکھنے کے لیے O&M کی فراہمی نیز 24 گھنٹے امداد کی دستیابی کے باعث ہماری خدمات  کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔


 
پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ پاکستان کا یاہ سیٹ کے سات&

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ پاکستان میں YahSat  کے تحت پاکستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنا رہا ہے۔YahSat ابوظہبی کی بہت معروف کمپنی ہے جس کے ساتھ کئی میٹنگز  ہو چکی ہیں اور گزشتہ ہفتے اسی سلسلے میں ٹریننگ سیشنز بھی منعقد ہوئے ہیں۔


 
سالانہ تمغہ حسن کارکردگی 2016

سالانہ تمغہ حسن کارکردگی کی تقریب زبردست جوش وخروش اور ولولے کے ساتھ 28 جولائی 2016 کو  عثمانیہ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں نقد انعامات کے علاوہ سرٹیفیکیٹ اور تحائف بھی ایم ڈی/ سی ای کے دست مبارک سےتقسیم کیے گئے۔ 


 
پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ ، نیشنل لاجسٹک سیل کے سات&

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ ، نیشنل لاجسٹک سیل کے ساتھ  ایک  منصوبہ جس کی لاگت 2 ملین ڈالر ہے، حاصل کرنے  پر بجا طور پر فخر کا اظہار کرتا ہے۔


 
سیرینا ہوٹل گلگت میں انسٹال کر دیا پاک ڈیٹا &

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کی نہایت پائیدار اور تیز رفتار VSAT خدمات سیرینا ہوٹل نے اپنی گلگت برانچ کے لیے حاصل کر لی ہیں۔


 
سی وی ڈیٹا بنک

ہم خدمات کی صنعت میں ایک تیز رفتار پگڈنڈی پر رواں دواں ہیں۔ہمیں اپنے قدم بقدم ایسے ہنرمند افراد کی ضرورت ہے جو اعلیٰ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوں۔ خصوصاً بزنس ڈویلپمنٹ / سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے شعبوں میں ماہر ہنرمند افراد  کی تلاش ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواران براہ کرم اپنی CVs  درج ذیل پتے پر بھیجیں

jobs@pakdatacom.com.pk

  چنے گئے امیدواروں کو مستقبل میں کمپنی کی طرف سے کسی بھی ضرورت کے تحت قابل غور سمجھا جائے گا۔


 
پی ڈی ایل نے 2 او ایف سی بچھانے کے پروجیکٹ حاص 

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ حال ہی میں پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) سے دو پروجیکٹ حاصل کرلیے ہیں، جن کے تحت پشاور اور راولپنڈی/اسلام آباد میں آپٹک فائبر کیبل کو بچھانے، جانچ کرنے اور زیرزمین فائبر کیبل نیٹ ورک بنانے جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد ارشد کیانی نے پاک ڈیٹا کام کے تمام شیئر ہولڈرز اور عملے کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔


 
ایس سی او مینیجمنٹ کے ساتھ گفت وشنید

پاک ڈیٹا کام کی اعلیٰ انتظامیہ کے SCO  کے ساتھ کئی کاروباری اجلاس منعقد ہوئے ہیں جن میں باہمی کاروباری دلچسپیوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


 
بی ٹی کے اعزاز میں عشائیہ

ہمارے بہت قابل قدر شراکت دار British Telecom  برٹش ٹیلی کام کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے ساتھ تازہ کاروباری معاملات سے متعلق کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔


 
دبئی میں رابطہ میٹینگ ، مارچ 2016

اعلیٰ انتظامیہ اورکاروباری  ترقی کے ماہرین کی دبئی میں CABSAT, YASAT,MENANET, ABS  اور DGSAT  کے ساتھ تجارتی امور پرتبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ ہوئی۔


 
پہلی حج قرعہ اندازی پاک ڈیٹا کام لیمیٹڈ میں

پی ڈی ایل انتظامیہ مسرت کے ساتھ حج سکیم جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کرتی ہے۔ یہ تقریب ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ان خوش قسمت لوگوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جو پی ڈی ایل کی طرف سے امسال حج کا فریضہ انجام دیں گے۔

کیٹگری نمبر1. محمد اکرم (آفس اسسٹنٹ ہیڈ کوارٹر)

کیٹگری نمبر2. محمد اسحاق (اسسٹنٹ ٹیکنیشن کوئٹہ)


 
پی ڈی ایل اور بی ٹی کا دبئی میں رابطہ

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ اور برٹش ٹیلی کام کے مابین باہمی تعاون کا منصوبہ BT آفس  میڈیا سٹی دبئی میں طے پایا جس میں موجودہ معاملات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر غور وخوض کیا گیا۔


 
پاک ڈیٹا کام لیمیٹڈ نے او ایف سی پروجیکٹ حاص&

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اور آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے نئے افق میں داخل ہو گیا ہے۔  حال ہی میں پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ نے لاہور اور گوجرانوالہ میں آپٹیکل فائبر بچھانے  کا ایک بڑا منصوبہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سے حاصل کرلیا ہے۔

پاک ڈیٹا کام کے مینیجنگ ڈائریکٹر  برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ارشد کیانی نے پاک ڈیٹا کام کے تمام ملازمین کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔


 
سی ای او پاک ڈیٹا کام لیمیٹڈ کا سی ای او Huawei سے م 

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے MD/CEO برگیڈیئر (ر) محمد ارشد کیانی اور پاک ڈیٹا کام کے COO نے CEO HUAWEI  سے19 مئی 2014 کو  فون پر بات کی۔ اس بات چیت میں  مستقبل کے کاروباری معاملات زیر بحث آئے۔ دونوں تنظیموں کی انجینئرنگ ٹیمیں مشترکہ کاروباری حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد ہی ملیں گی۔


 
پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ اور NTC نے ایک مشترکہ منصوب®

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ اور NTC نے ایک مشترکہ منصوبے پر دستخط کیے ہیں، جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے تعاون سے مشترکہ طاقت سے کام کریں گے۔ یہ معاہدہ DXX, RADIO, SCPC VSAT, iDirect, DVB-S2 وغیرہ کی بنیاد پر ڈیٹا خدمات کی فراہمی کے لیے تعاون پر مبنی سرگرمیوں کو منظم کرے گا۔جس سے باہمی سودمند کاروباری تعلقات پیدا ہوں گےاور کارپوریٹ انٹر پرائز اور ورٹیکل مارکیٹ سیگمنٹ  کو مزید پیش کردہ خدمات  کی قدر میں اضافہ کرے گا۔


 
برانڈ آف دا ییئیر ایوارڈ جیت لیا2011پاک ڈیٹا ک

اسلام آباد  2013: ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے قلبی مسرت ہو رہی ہے کہ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ نے "برانڈ آف ایئر ایوارڈ 2011" بطور ڈیٹا نیٹ ورک آپریٹر مسلسل دوسرے سال بھی جیت لیا ہے۔

پچھلے چند سالوں میں پاک ڈیٹا کام لمیٹد نے معیاری اور پائیدار نیٹ ورک کی فراہمی سے اس صنعت میں قابل قدر شراکت داری کی ہے۔پاک ڈیٹا کام  نے 1992 میں کارپوریٹ دنیا کو اپنی بہترین خدمات کی فراہمی مہیا کرنا شروع کی تھی اور یہ فخریہ طور پر تب سے لے کر اب تک اپنے صارفین سے ستائشی پہچان حاصل کررہی ہے۔


 
 
نمایاں خدمات
پاک ڈیتا کام لمیٹڈ مندرجہ ذیل خدمات پیش کر رہا ہے
VSAT
DXX
Wireless
 
SECP Complaint Link
ویایسیٹی اور AMP؛ iDirect نیٹ ورک
ڈیجیٹل کراس کنکشن (DXX نیٹ ورک)
 
ستمبر پر، 2015 آخری اپ ڈیٹ | Megatronix Studio ڈیزائن| wwww.pakdatacom.com.pk کی طرف سے حقوق محفوظ ہیں