تلاش:

   تازہ ترین خبریں  
VSAT
Digital Cross Connect (DXX)
Wireless: Spread Spectrum Radio
iDirect Solutions
 
 ہمیں فالو کریں 
میجر کلائنٹس  
 
Co Registration #: 0027821
NTN #: 0657139-5
Symbol of the Co: PAKD
انڈسٹری کے مسائل کا حل

قطع نظر اس بات کے کہ آپ کے پاس کون سی انڈسٹری ہے اگر آپ کے براڈ بینڈ کی ضروریات کو تاروں والا نیٹ ورک پورا نہیں کرپارہا تو iDirect آپ کو خالص اور ایک سرے سے دوسرے سرے تک نیٹ ورکنگ کی صلاحیتیں فراہم کرے گا۔چاہے آئل ریفائنری ہو، کروز لائن ہو،ریٹیل چین ہو، ہسپتال ہو، بینک ہو، میڈیا آؤٹ لیٹ ہو یا کوئی بھی ایسا بزنس جس میں تیز رفتارپائیدار براڈ بینڈ مواصلات کی ضرورت ہو، iDirect آپ کو فراہم کرسکتا ہے۔ iDirect کے مراکز اور راؤٹرز دنیا کے چند طاقتور ترین سیٹلائیٹ نیٹ ورکس میں سے ہیں، جو ایسی ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے جو کارکردگی کی متقاضی ہوتی ہیں، نیز اس میں اثاثہ جات کی حفاظت اور مطالبے پر پائیدار مواصلات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جاتی ہے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اپنے نیٹ ورک کو کیسے ایک iDirect نیٹ ورک بنانا چاہتے ہیں۔


تیل اور گیس

تیل اور گیس کے نئےذرائع کی تلاش میں کمپنیوں کو زمین پر انتہائی سخت حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شمالی اوقیانوس کے میدانوں سے لے کر قطب شمالی کے تیل کے کنووں تک یا پھر مشرق وسطیٰ کی ریفائنریوں تک حالات انتہائی شدید ہوتے ہیں، اور یہ بات تو بالکل واضح ہے کہ یہ جگہیں ایک دوسرے سے بہت دور دراز واقع ہیں۔ یہ حالات ایک پائیدار وائس، ڈیٹا اور ویڈیو رسائی کی ضرورت کو انتہائی ضروری بنا دیتے ہیں۔ iDirect کسی بھی قسم کے حالات کی ضرورتوں کے عین مطابق نیٹ ورک فراہم کرتا ہے، چاہے وہ دوردراز کے علاقوں میں بیٹھ کر نگرانی کرنا ہو یا پھر ایس سی اے ڈی اے اپلی کیشنز ہوں جو سادہ آواز اور ڈیٹا کنکٹویٹی کے لیے ہوں۔ iDirect کا سیٹلائیٹ روٹر ایک مضبوط اور جامع ٹرمینل ہے جو کہ سیٹلائیٹ موڈیم، IP روٹر، سیٹلائیٹ پرTCP آپٹمائزیشن، 3DES/ AES انکرپشن اورQoS/ پریارٹائزیشن مہیا کرتا ہے تاکہ آپ انتہائی نامساعد حالات میں بھی ایک دوسرے سے جڑے رہیں، چاہے جہاں بھی آپ ملازمت کرتے ہوں۔

Series 3000 Remote Router

Front View Click to View     Back View Click to View

سمندری /بحری حالات
قابل اعتماد اعداوشمار کے مطابق زمین کا 70 فیصد حصہ پانی سے گھرا ہوا ہے۔بدقسمتی سے گہرے پانیوں پر ایک پائیدار براڈ بینڈ نیٹ ورک کی ضرورت خشک زمین پر ضرورت سے کم اہم نہیں ہے۔بحراوقیانوس کے اس پار سے مال بردار بحری جہازوں سے لے کر خلیج میکسیکو میں تیل کے ذخائر اور جزائر غرب الہندمیں جہاز رانی تک ایک پائیدار وائس، ڈیٹا ، ویڈیو اور انٹرنیٹ ایک اہم ضرورت ہے۔چاہے ایک بحری جہاز سے دوسرے جہاز تک رابطہ کرنا ہو یا جہاز سے ساحل تک، iDirect کسی بھی سمندی ضرورت کے عین مطابق نیٹ ورک کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔ iDirect کا سیٹلائیٹ روٹر ایک مضبوط اور جامع ٹرمینل ہے جو کہ سیٹلائیٹ موڈیم، IP روٹر، سیٹلائیٹ پرTCP آپٹمائزیشن، 3DES/ AES انکرپشن اورQoS/ پریارٹائزیشن مہیا کرتا ہے تاکہ آپ سمندر یا خشکی دونوں جگہ رابطے میں رہیں۔

ریٹیل
موجودہ دور کے خوردہ ماحول میں نئے آئی پی بیسڈ اپلی کیشنز کا پھیلاؤ ، دکانوں اور انفرادی سٹورز میں براڈ بینڈ رابطے کی ضرورت کو ہوا دے رہا ہے۔ ایک مرکزی مقام سے قیمتوں کا تعین، ترقیوں اور انونٹری کا انتظام، ڈیجیٹل علامات اور اشارے اور ایک گھریلو مرکز سے آن لائن تربیت کی فراہمی آجکل کا وہ جدید رجحان ہے ، جو کہ ایک محدود روایتی نیٹ ورک کی ضرورت سے زیادہ جدید ترین انتظامی براڈ بینڈ اپلی کیشنز کی ضرورت کو روز بروز پھیلا رہا ہے۔ اور شاپنگ مالز کے مالکان کے لیے ایسے ہی رابطے کی فراہمی سے وہ اپنے کرایہ داروں اور ممکنہ کرایہ داروں کے ساتھ ایک اعتماد بھرا رشتہ استوار کرسکتے ہیں۔

میڈیا انٹرٹینمنٹ (ذرائع ابلاغ کی تفریح)
سیٹلائیٹ ہمیشہ سے دنیا بھر کے میڈیا اور مواد کی تقسیم اور تشہیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔اور جیسا کہ میڈیا کی پہنچ کی ضرورت یہ ہے کہ وہ روایتی سٹلائیٹ ٹرانسمیشن سے منتقل ہو کر IP بیسڈ نشریات کرے، اس صورتحال میں براڈ بینڈ کا سیٹلائیٹ پر کردار میڈیا انڈسٹری میں بہت زیادہ متعلقہ ہوجاتا ہے۔ فاصلاتی تخلیقی ٹرکوں کو براڈ بینڈ پر وائس، ڈیٹا اور ویڈیو کی سہولت کی ضرورت ہوتی ہے۔ قطع نظر اس کے کہ کہانی انہیں کہاں لے جائے، انہیں اس کی فوری اور قابل اعتماد ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ iDirect کے ہارڈویئر کے ساتھ براڈکاسٹ کے انجینئر کو اطمینان ہوتا ہے کہ وہ زمینی نیٹ ورک کی بینڈ وتھ کے ساتھ ایک لچکدار اور قابل اعتماد سیٹلائیٹ کنکشن حاصل کر پائیں گے۔ iDirect کا سیٹلائیٹ روٹر ایک مضبوط اور جامع ٹرمینل ہے جو کہ سیٹلائیٹ موڈیم، IP روٹر، سیٹلائیٹ پرTCP آپٹمائزیشن، 3DES/ AES انکرپشن اورQoS/ پریارٹائزیشن مہیا کرتا ہے تاکہ آپ رابطے میں رہیں۔

Series 5000 Remote Router

Front View Click to View     Back View Click to View

صحت کے مراکز
صحت کے ماہرین کو ہزارہا قسم کے چیلنجز درپیش ہوتے ہیں۔انہیں جدید ترین معلومات اور ٹیکنالوجی ، نیز مریضوں کے ریکارڈ سے مطلع رہنا پڑتا ہے۔ قوانین سے آگاہی ، دنیا بھر میں موجود دوسرے ماہرین صحت اور انتظامیہ سے رابطہ کرنا پڑتا ہے اور یہ سب انہیں بہت محدود بجٹ میں کرنا ہوتا ہے۔ کسی براڈبینڈ رابطے کے بغیر ان چیلنجز کی مشکلات تباہ کن حد تک زیادہ ہوجاتی ہیں۔ چاہے آپ کسی ایسے خطے میں ہوں جہاں زمینی براڈبینڈ سروسز دستیاب نہ ہوں یا آپ کو کسی آفت کی صورت میں اپنے موجودہ نیٹ ورک کی بجائے کسی قابل اعتماد متبادل کی خواہش ہو، سیٹلائیٹ براڈ بینڈ رابطہ ان تمام ضرورتوں کو بطریق احسن اور قابل برداشت انداز میں پورا کرسکتا ہے۔ iDirect کا سیٹلائیٹ روٹر ایک مضبوط اور جامع ٹرمینل ہے جو کہ سیٹلائیٹ موڈیم، IP روٹر، سیٹلائیٹ پرTCP آپٹمائزیشن، 3DES/ AES انکرپشن اورQoS/ پریارٹائزیشن مہیا کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے مریض دستیاب بہترین طریقہ علاج سے مستفید ہوسکیں۔

Series 7000 Remote Router

Front View Click to View     Back View Click to View

فنانشل مراکز
بینکنگ اور فنانشل سروسز انڈسٹری میں اس بات سے اہم اور کچھ نہیں ہوتا کہ آپ کو درست ترین اور جدید ترین معلومات مہیا ہوں۔ایک ایسی دنیا جہاں ہزاروں قسم کے احکامات ہر منٹ میں دیئے جاتے ہوں، گھنٹوں میں قیمتیں تبدیل ہو جاتی ہوں، اور سامان کی قیمتیں تازہ ترین معلومات پر منحصر ہوں، ایسی دنیا میں درست ڈیٹا رکھنا لازمی ہوتا ہے۔تجارتی مراکز کو اپنے گاہکوں اور صارفین کو اعلیٰ ترین خدمات کی فراہمی کے لیے رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا رابطہ مہیا کرنے کے لیے iDirect راؤٹرز آپ کے مسابقتی ماحول میں قدم بقدم آپ کے ساتھ ہیں اور ہرلمحہ وائس، ڈیٹا ، ویڈیو اور انٹرنیٹ رسائی کی فراہمی کے لیے نہایت موزوں ہیں۔۔ iDirect کا سیٹلائیٹ روٹر ایک مضبوط اور جامع ٹرمینل ہے جو کہ سیٹلائیٹ موڈیم، IP روٹر، سیٹلائیٹ پرTCP آپٹمائزیشن، 3DES/ AES انکرپشن اورQoS/ پریارٹائزیشن مہیا کرتا ہے تاکہ آپ رابطے میں رہیں۔

تعلیم
جب بھی معلومات کے تبادلے اور تشہیر کا سوال اٹھتا ہے تو طلبہ اور اساتذہ کے لیے انٹرنیٹ سے بہتر کوئی ہتھیار نہیں ہوتا۔چاہے کسی اخبار کو تلاش کرنا ہو، مقالہ لکھنا ہو، ای میل کرنا ہو یا پوری دنیا میں کسی سے ویڈیو کال کرنا ہو، براڈ بینڈ رابطہ آج کل کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ہر وہ دروازہ کھول دیتا ہے جو بصورت دیگر شاید ان کے لیے کبھی نہ کھلتا۔جب سکولز اور یونیورسٹیاں اپنے زمینی روایتی براڈ بینڈ نیٹ ورک کی حدود سے باہر ہو جائیں توان حالات میں سیٹلائیٹ ہی وہ موزوں ترین پل ہے جو اس ڈیجیٹل تقسیم کو پاٹ سکتا ہے۔iDirect ہر کہیں اور ہر قسم کے ماحول میں براڈ بینڈ کی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔ iDirect کا سیٹلائیٹ روٹر ایک مضبوط اور جامع ٹرمینل ہے جو کہ سیٹلائیٹ موڈیم، IP روٹر، سیٹلائیٹ پرTCP آپٹمائزیشن، 3DES/ AES انکرپشن اورQoS/ پریارٹائزیشن مہیا کرتا ہے تاکہ متعلقہ لوگ معلومات سے جڑے رہیں۔

Learn more about our 3000, 5000 and 7000 series of routers Click here for detail

 
 
دسمبر ۷، 2017 آخری اپ ڈیٹ | Megatronix Studio ڈیزائن| wwww.pakdatacom.com.pk کی طرف سے حقوق محفوظ ہیں