تلاش:

   تازہ ترین خبریں  
VSAT
Digital Cross Connect (DXX)
Wireless: Spread Spectrum Radio
iDirect Solutions
 
 ہمیں فالو کریں 
میجر کلائنٹس  
 
Co Registration #: 0027821
NTN #: 0657139-5
Symbol of the Co: PAKD
VSAT

VSAT دراصل مخفف ہے “very small aperture terminal”, اس کا مطلب ہے کہ ایک زمین سے جڑا ہوا سٹیشن جو کہ سیٹلائیٹ کے ساتھ ڈیٹا ، آواز اور ویڈیو سگنلز مواصلات میں اور براڈ کاسٹنگ میں استعمال ہوتا ہے۔ VSAT دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک Transceiver آلہ ترسیل و وصول، جو عمارت سے باہر نصب ہوتا ہے اور سیٹلائیٹ کے ساتھ اسی کی سمت میں براہ راست جڑا ہوتا ہے۔ اور ایک آلہ جو کہ عمارت کے اندر نصب ہوتا ہے تاکہ وہ ایک طرف تو Transceiver آلہ ترسیل و وصول کے ساتھ جڑے اور دوسرے سرے پر موجود صارف کے مواصلاتی آلات کے ساتھ رابطہ کرے۔ یہ آلہ ترسیل و وصول Transceiver آسمان میں موجود سیٹلائیٹ کو سگنلز بھیجتا بھی ہے اور وصول بھی کرتا ہے۔ سیٹلائیٹ جس زمینی اسٹیشن سے سگنلز وصول کرتا اور بھیجتا ہے وہ سارے نظام کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ جس کے ہر سرے پر موجود صارف اسی مرکز ی اسٹیشن سے جڑا ہوتا ہے ، اور وہ اسٹیشن براہ راست سیٹلائیٹ سے جڑا ہوتا ہے۔ گویا یہ سارا نظام ستاروں کے جھرمٹ کی طرح لگتا ہے۔

زمینی مرکز نیٹ ورک کے اندرونی معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایک سرے سے دوسرے سرے تک جڑے ہوئے ہر استعمال کنندہ کی ہر ٹرانسمیشن مرکز کے ذریعے ہی گزرتی ہے۔جسے بعد میں سیٹلائیٹ کے ذریعے دوسرے یوزر کے VSAT پر ارسال کردیا جاتا ہے۔


PDL درج ذیل ٹیکنالوجیزاپنی VSAT نیٹ ورک میں استعمال کرتا ہے۔

پوائنٹ ٹو پوائنٹ SCPC [SCPC (Single Carrier Per Channel)]
پوائنٹ ٹو ملٹی پوائنٹ MCPC [MCPC (Multiple Channels Per Carrier)]
آن ڈیمانڈ DAMA [DAMA (Demand Assigned Multiple Access)]

PDL پاکستان اور بنگلہ دیش میں VSAT ڈیٹا نیٹ ورک کا ہراول دستہ اور انتہائی ڈیٹا کمیونیکیشن میں انتہائی تجربہ کار ہے۔

1993 میں اپنی تجارتی کارروائیاں شروع کرنے کے ساتھ ہی PDL نے VSAT نیٹ ورک کو مختلف ملکی اور دارالحکومت میں موجودملٹی نیشنل کمپنیوں مثلاً اسلام آباد، کراچی، لاہور وغیرہ میں نصب کرنا شروع کردیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ دوردراز کے علاقوں اور مشکل ترین علاقوں جیسے سندھ کے صحرا اور بلند ترین علاقوں جیسے شمالی علاقہ جات میں بھی اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔ PDL پاکستان میں VSAT کی سہولت / خدمات عملی طور پر ہر جگہ ہر وقت پیش کررہا ہے۔ دیگر نجی شعبوں جیسے ڈی این او پی کی برابری کرنے کے لیے PDL بھی فوری، تیز رفتار اور موثر خدمات کی حامل ہے چاہے پورے پاکستان میں کسی بھی جگہ ہماری خدمات کی ضرورت ہو۔PDL کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے دفاتر کی فعال موجودگی کی وجہ سے فوری سروس کا یہ ہدف حاصل ہوچکا ہے۔

ہم PDL میں کوشش کرتے ہیں کہ صارفین کوبالکل وہی چیز مہیا کریں جو ان کی ضرورت ہے۔ ہم ان کی ضروریات کو تشخیص کرتے ہیں اور پھر نیٹ ورک کی بنیاد پر بالکل اس کی ضرورت کے مطابق وہی چیز فراہم کرتے ہیں۔ اس طریقے سے صارفین بہترین دستیاب مالی اور تکنیکی حل حاصل کرتے ہیں۔PDL کو یہ سب کچھ ایک مخصوص انجینئرز کے گروپ کی بدولت حاصل ہوا ہے جو کہ ڈیٹا نیٹ ورک ڈیزائن کے ہر شعبے میں طریقہ کار کے علم اور تجربے کے حامل ہوتے ہیں۔

ایک اور اہم ، نمایاں برتری یہ ہے کہ ہمارے نیٹ ورک کی ناکامی کے ممکنہ امکانات بہت کم ہیں اگر اس کو ہم اسی کے برابر کیبل بیسڈ نیٹ ورک یا اسی کے مساوی مائیکروویو نیٹ ورک کے ساتھ مقابلہ کریں۔

PDL VSAT کی سیٹلائیٹ بیسڈ کچھ مزید مفید خصوصیات نیچے دی گئی ہیں۔

» نیٹ ورک کی دستیابی 99.9٪ سے زیادہ

» تجربہ کار سیٹلائیٹ سسٹم کے انجینئرز سے مکمل رابطہ

» 24 گھنٹے اور سات دن نیٹ ورک کی نگرانی/ مانیٹرنگ

» 9.6 kbps سے Mbps تک ڈیٹا سرکٹس کی دستیابی

» درج ذیل علاقوں مین سیٹلائیٹ سسٹم استعمال کرنے کی بھرپور اہلیت Thaicom3, Paksat2, Asiasat2, Intelsat

» قومی بنیادوں پر نیٹ ورک کو جدا کرنے کی اہلیت

 

 
 
ستمبر پر، 2015 آخری اپ ڈیٹ | Megatronix Studio ڈیزائن| wwww.pakdatacom.com.pk کی طرف سے حقوق محفوظ ہیں