News Detail
Hazza Institute اور PSEB کے ساتھ پاک ڈیٹا کام کا مشترکہ منصوبہ:
پاک ڈیٹا کام سافٹ ویئر ایکسپورٹ کے لیے استعداد کار میں اضافے کے قومی مقصد کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہے۔ اس تناظر میں پاک ڈیٹا کام ہازہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے یونیورسٹی کے طلباء کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سکلز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیت فراہم کر رہا ہے۔ پی ایس ای بی کے اس اقدام سے پاکستان میں ملازمتیں پیدا ہوں گی، سافٹ ویئر کی برآمدات اور زرمبادلہ کمایا جائے گا۔



